نیٹو سربراہی اجلاس اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے: ایردوان

نیٹو اجلاس ترکیہ کے یورپی یونین رکنیت مرحلےاور ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جیسے معاملات میں نئے نقطہ ہائے آغاز کا اور اہم فیصلوں کا وسیلہ بنا ہے: صدر ایردوان

2010564
نیٹو سربراہی اجلاس اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے۔

سوشل میڈیا سے نیٹو سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ویلنیوس اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس نیٹو کی قوت مزاحمت  میں اضافے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، ترکیہ کے یورپی یونین رکنیت مرحلےاور ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جیسے معاملات میں نئے ابتدائیوں کے آغاز کا اور اہم فیصلے کرنے کا وسیلہ بنا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ  "حاصل کردہ ان کامیابیوں کو ہم انشااللہ آئندہ اقدامات سے مزید تقویت دیں گے۔ ہم اپنے ملکی مفادات اور اپنی ملّت کے حق حقوق کا ہر پلیٹ فورم پر اور نہایت مضبوط  شکل میں دفاع کرنا جاری رکھیں گے۔ اور ہم مل کر دیکھیں گے کہ مستقبل قریب میں ہونے والی ہر  پیش رفت ترکیہ کے کردار، تحکّم اور اثرپذیری  میں مزید اضافہ کرے گی۔



متعللقہ خبریں