ایردوان۔بائیڈن ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان   نے ولنیئس  کے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی ہم منصب  جوبائیڈن سے ملاقات کی  جو کہ ایک گھںٹہ جاری رہی

2010002
ایردوان۔بائیڈن ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان   نے ولنیئس  کے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی ہم منصب  جوبائیڈن سے ملاقات کی  جو کہ ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ملاقات سے قبل صدر ایردوان نے  ایک بیان میں کہا کہ اسٹریٹیجک ڈھانچے کے تحت  امریکہ  کے ساتھ  اعلی سطح پر مشاورت  جاری ہے جس کے ابتدائی مرحلے میں یہ ملاقات ہو رہی ہے،اس سے  قبل امریکی  صدر سے رسمی ملاقاتوں کا  سلسلہ  جاری رہا تھا لیکن  اب ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   گزشتہ ماہ انتخابات میں کامیابی پر مجھے امریکی صدر کا تہنیتی ٹیلی فون موصول ہوا تھا  میں بھی  امریکی انتخابات میں  ان کی کامیابی  کا متمنی ہوں  جس پر بائیڈن نے ان کا شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ میں بھی آئندہ کے پانچ سالہ دور صدارت کے دوران آپ سے ملاقات کا منتظر رہوں گا۔

 بعد ازاں دونوں صدور نے بالمشافہ ملاقات کا آغاز کیا ۔

اس  موقع  پر بائیڈن نے  صدر ایردوان کی سویڈن سے متعلق سفارتی  قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ  ترک پارلیمان میں سویڈن کی نیٹو رکنیت سے متعلق قرارداد  پیش کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

بائیڈن نے نیٹو سربراہی اجلاس کو  تاریخی  قرار  دیتے ہوئے  دفاعی لحاظ سے مزید مضبوط بنانے کے عہد کا بھی اعادہ کیا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں