صدر ایردوان کی ولنیئس میں مصروفیات

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر ایردوان آج  نیٹو سربراہی اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب کرنے سمیت عشائیے میں بھی شریک ہونگے

2009922
صدر ایردوان کی ولنیئس میں مصروفیات

صدر رجب طیب ایردوان ولنیئس میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، صدر ایردوان آج  نیٹو سربراہی اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب کرنے سمیت عشائیے میں بھی شریک ہونگے۔

کل وہ دوسری نشست کے دوران یوکرین کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس  سے بھی خطاب کریں گے،بعد ازاں  وہ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور کینیڈئین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو شامل ہونگے۔

 صدر ایردوان آج جرمن  چانسلر  اولاف شولز  اور امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ کل وہ یونانی وزیراعظم کریاکوس میچوتاکس اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی  سے ملاقاتوں کے بعد  پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں