پی کےکے کا مخبر شمالی عراق میں ہلاک

شمالی عراق کے علاقے زاپ میں گشت کے دوران ترک فوجیوں کو ایک غار میں دہشتگرد کی موجودگی کا پتہ چلا جسے جہنم واصل کر دیا گیا

2009115
پی کےکے کا مخبر شمالی عراق میں ہلاک

 علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  کے شمالی عراق میں موجود ایک مخبر فرید یوکسیل کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 ترک  امور دفاع کے مطابق، شمالی عراق کے علاقے زاپ میں گشت کے دوران ترک فوجیوں کو ایک غار میں دہشتگرد کی موجودگی کا پتہ چلا ۔

اس واقعے پر ترک فوج نے متعلقہ دہشتگرد کو گرفتاری پیش کرنے کی درخواست کی مگر اس نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کی جوابی کاروائی میں وہ مارا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  اس دہشتگرد کا نام فرید یوکسیل عرف شرزان ماوا تھا جو کہ پی کےکے لیے مخبری کا کام کرتا تھا۔

غار کی تلاشی کے دوران کچھ تصاویر بھی ترک فوجیوں  نے  برآمد کی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں