سال کی پہلی ششماہی میں ترکیہ کی سالمن مچھلی  کی برآمدات میں مسلسل اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، جنوری تا جون 2022 کی مدت کے لیے ترک سالمن مچھلی  کی برآمدات 123 ملین 722 ہزار 151 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہی

2008416
سال کی پہلی ششماہی میں ترکیہ کی سالمن مچھلی  کی برآمدات میں مسلسل اضافہ

سال کی پہلی ششماہی میں ترکیہ کی سالمن مچھلی  کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DKİB) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، جنوری تا جون 2022 کی مدت کے لیے ترک سالمن مچھلی  کی برآمدات 123 ملین 722 ہزار 151 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

رواں سال کے اسی عرصے میں برآمدات 32 فیصد بڑھ کر 163 ملین 33 ہزار 492 ڈالر تک پہنچ گئی  ہیں ۔

2022 کی پہلی ششماہی میں جہاں ترک سالمن مچھلی  کی برآمدات  16,774 ٹن تھی وہیں اس سال کی اسی مدت میں 35 فیصد اضافے کے ساتھ 22,623 ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔

جنوری تا جون کے عرصے میں ترکیہ سے 40 ممالک کو ترک سالمن  مچھلی فروخت  کی گئی ہے۔

ترک سالم مچھلی کی برآمدات میں  روسی فیڈریشن 94 ملین 394 ہزار 585 ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، 28 ملین 927 ہزار 945 ڈالر کے ساتھ جرمنی دوسرے اور 12 ملین 345 ہزار 854 ڈالر کے ساتھ بیلاروس تیسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ سال ملائیشیا، یوکرین، دبئی، بلغاریہ، قطر، فرانس، آذربائیجان، اسپین، اسرائیل اور کویت کو ترک سالمن مچھی  برآمد  کی گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں