جاپان کے ساتھ تعاون فروغ حاصل کرے گا: ایردوان

صدرایردوان نے جاپانی وزیراعظم سے بات چیت میں کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں  معاشی ،توانائی،زرعی،تعلیمی،دفاعی،سائنس اور ٹیکنولوجی  جیسے شعبوں میں مزید پیش رفت ہوگی

2007954
جاپان کے ساتھ تعاون فروغ حاصل کرے گا: ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا سے رابطہ کیا ہے۔

ایردوان نے اس ٹیلی فون بات چیت میں  وزیراعظم کیشیدا کی طرف سے دوبارہ صدر بننے کی  مبارک باد قبول کی ۔

 صدرایردوان نے  کہا کہ ترکیہ اور جاپان میں اسٹریٹجک اتحاد  کی اس سال دسویں سالگرہ ہوگی جبکہ سفارتی تعلقات کے سو سال بھی  اسی سال مکمل ہو رہے ہیں،امید ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں  معاشی ،توانائی،زرعی،تعلیمی،دفاعی،سائنس اور ٹیکنولوجی  جیسے شعبوں میں مزید پیش رفت ہوگی ۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے بعد جاپان کی طرف سے ہماری معاونت  جاری رہے گی اور ہمیں امید ہے کہ جاپان دہشت گردی کے خلاف  ترکیہ کے ساتھ تعاون کرے  گا۔

 بات چیت میں صدر ایردوان نے جاپانی وزیراعظم کو دورہ ترکیہ کی بھی دعوت دی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں