ترک کمپنی عراق میں ڈائیلاسز مراکز چلا رہی ہے

ترکیہ کی کمپنیاں موصل کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جس پر دہشت گرد تنظیم داعش  نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا اور 3 سال تک قبضہ  کیے رکھا تھا

2006327
ترک کمپنی عراق میں ڈائیلاسز مراکز چلا رہی ہے

ترک کمپنی عراق کے شہرموصل میں کھولے گئے ڈائیلاسز مراکز کے ذریعے عراقی مریضوں کی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

ترکیہ کی کمپنیاں موصل کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جس پر دہشت گرد تنظیم داعش  نے 2014 میں قبضہ کر لیا تھا اور 3 سال تک قبضہ  کیے رکھا تھا۔

عراق کے کئی شہروں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے والی ترک کمپنی کے موصل میں قائم کیے گئے ڈائیلاسز مراکز میں روزانہ درجنوں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

ترک کمپنی کے نمائندے، محمد صابر نے کہا کہ وہ عراقی وزارت صحت سے ملنے والے پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ملک کے بہت سے شہروں میں ڈائیلاسز کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ  وہ 1 سال تک سروس فراہم کرتے رہیں گے۔ موصل میں 3 مراکز، جہاں کل 72 ڈائیلاسز ڈیوائسز ہیں۔



متعللقہ خبریں