ترکیہ کی فرانس میں آذربائیجانی سرکاری ٹیلی ویژن کے کارکنان پر حملے کی مذمت

یورپی انسانی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے تناظر میں دن بہ دن  زوال پذیر ی کا سامنا کرنے والے  پریس اور اطلاعات کی آزادی کے برخلاف  اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

2005506
ترکیہ  کی فرانس میں آذربائیجانی سرکاری ٹیلی ویژن کے کارکنان پر حملے کی مذمت

صدارتی محکمہ اطلاعات   کے صدر فخرالدین آلتون  نے  فرانس میں آذربائیجان  کے سرکاری ٹیلی ویژن  AZTV کے ملازمین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کے پیج پر  اپنے بیان میں آلتون نے کہا ہے  کہ ہمیں فرانس میں آز ٹی وی کے ملازمین   کے  دوران  ڈیوٹی  حملے کا سامنا کرنے کی خبر پانے پر سخت افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا  ہے " کہ یورپی انسانی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے تناظر میں دن بہ دن  زوال پذیر ی کا سامنا کرنے والے  پریس اور اطلاعات کی آزادی کے برخلاف  اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم فرانسیسی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر حملے کے مجرموں کو پکڑکر ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔"

التون نے آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ  اس مذموم  حملے  کے اسباب کا تعین کرنے کے لیے اپنے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

فخرالدین التون نے حملے میں زخمی ہونے والے آذربائیجانی صحافیوں کی جلد صحت یابی کی  دعا کی اور تمام برادر آذربائیجانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں