صدر رجب طیب ایردوان کی متعدد  ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی  فون پر بات چیت

ٹیلی فونک رابطے  کے دوران رہنماؤں نے باہمی خواہش کا اظہار کیا کہ عیدالاضحی پوری انسانیت بالخصوص ترک دنیا اور عالم اسلام کے لیے امن اور برکات لائے

2005218
صدر رجب طیب ایردوان کی  متعدد  ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی  فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان متعدد  ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی  فون پر بات چیت  کی ہے۔

صدر ایردوان نے شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ ، کے صدر ایرسین تاتار، آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، قازقستان کے صدر قاسم جومرت توکایف، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان، صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود اور ۔ الجزائر کے صدر عبدالمصد تبون سے الگ الگ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

ٹیلی فونک رابطے  کے دوران رہنماؤں نے باہمی خواہش کا اظہار کیا کہ عیدالاضحی پوری انسانیت بالخصوص ترک دنیا اور عالم اسلام کے لیے امن اور برکات لائے۔

توکایف کے ساتھ مرابطے  میں ایردوان نے قازقستان کے ابے علاقے میں جنگلات میں لگنے والی آگ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکیہ اس خطے میں ہونے والے کام کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

صومالیہ کے صدر محمود کے ساتھ رابطے  کے دوران ایردوان نے کہا کہ انہوں نے صومالیہ میں سیاسی مفاہمت اور امن کے قیام کے لیے جامع عمل کی قریب سے پیروی کی اور کہا، "ہم آپ کی حمایت جاری رکھیں گے۔

الجزائر کے صدر تبون کے ساتھ اپنی ملاقات میں، صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے آخری اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے عمل کو قریب سے دیکھا اور کہا، "ہم آپ کی حمایت جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں