صدر رجب طیب ایردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے  دوران عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی اور  اس عید کو پوری فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے لیے باعث رحمت  بننے کی دعا کی گئی

2004927
صدر رجب طیب ایردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے  دوران عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی اور  اس عید کو پوری فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے لیے باعث رحمت  بننے کی دعا کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں تازہ ترین پیشرفت کی وجہ سےعید  کے مایوسی  سے گزرنے  کا اظہار کرتے ہوئے  صدر ایردوان نے   جنین حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے مغفرت  اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ مسجد الاقصی کی روحانیت اور حیثیت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت جاری رکھے گا اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں