صدر ایردوان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت

بات چیت  کے دوران پوتن نے صدر ایردوان کو ویگنر گروپ کی جانب سے روسی انتظامیہ کے خلاف مسلح بغاوت کی کوشش کے حوالے سے اپنے ملک کی صورتحال سے آگاہ کیا

2003967
صدر ایردوان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر پوتن کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

روسی صدارتی محل (کریملن) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایردوان نے پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بات چیت  کے دوران پوتن نے صدر ایردوان کو ویگنر گروپ کی جانب سے روسی انتظامیہ کے خلاف مسلح بغاوت کی کوشش کے حوالے سے اپنے ملک کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایردوان  نے  پوتن کی  مکمل حمایت  کا اظہار کیا ہے۔

پوتن نے صدر ایردوان کے علاوہ قازقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف اور ازبیکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف  سے  بھی فون  پر انہیں اپنے ملک کی صورتحال سے آگاہی کرائی۔

ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن نے روسی فوج پر ان کے کیمپ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور انہوں نے جوابی کارروائی کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں