ترکیہ کی اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی بستیاں تعمیر کرنے پر مذمت

وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے

2001563
ترکیہ کی اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی بستیاں  تعمیر کرنے پر مذمت

ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں اضافے اور مغربی کنارے کے کم از کم 19 قصبوں میں غیر قانونی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے ۔

بیان میں اسرائیلی حکام کے مغربی کنارے کے کم از کم 19 قصبوں میں غیر قانونی آباد کاری کی سرگرمیوں میں اضافے اور 4500 نئی غیر قانونی بستیاں تعمیر کرنے کے منصوبوں کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے یہ اقدامات، جو مستقل امن کی زمین کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قائم کردہ پیرامیٹرز کے خلاف ہیں، کو کسی بھی صورت  قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی دو ریاستی حل کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جس کا مقصد 1967 کی سرحدوں پر مبنی جغرافیائی طور پر مربوط، خود مختار اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام ہے اور  اس  کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔



متعللقہ خبریں