ترک۔شام تعلقات کی بحالی،چار رکنی اجلاس کل منعقد ہوگا

اس چار رکنی اجلاس میں ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق اقدامات لینے پرغور ہوگا،علاوہ ازیں،انسداد دہشتگردی،سیاسی حل،پناہ گزینوں کے مسئلے اور ان کی باوقار وطن واپسی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوگی

2001558
ترک۔شام تعلقات کی بحالی،چار رکنی اجلاس کل منعقد ہوگا

 ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے اجلاس کل  قازقستان کے صدر مقام آستانہ میں منعقد ہوگا۔

اس اجلاس میں ترکیہ،شام،روس اور ایران کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

انقرہ اور دمشق کے درمیان گیارہ سال بعد پہلا رابطہ  وزرائے دفاع  اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کے مابین گزشتہ سال 28 دسمبر کو ہوا تھا  جس کے بعد  نائب وزرائے خارجہ اور وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ماسکو میں ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

اس چار رکنی اجلاس میں ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی سے متعلق اقدامات لینے پرغور ہوگا،علاوہ ازیں،انسداد دہشتگردی،سیاسی حل،پناہ گزینوں کے مسئلے اور ان کی باوقار وطن واپسی جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

 



متعللقہ خبریں