انقرہ میں ترکیہ، فنلینڈ، سویڈن اور نیٹو اجلاس

صدر کے مشیر اعلیٰ  چاعتائے  عاکف  کی میزبانی میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والا اجلاس  تقریباً 3 گھنٹے تک جاری  رہا

1999692
انقرہ میں  ترکیہ، فنلینڈ، سویڈن اور نیٹو اجلاس

ترکیہ، فن لینڈ، سویڈن اور نیٹو کے وفود  پر مشتمل مستقل مشترکہ میکانزم کا چوتھا اجلاس دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا۔

صدر کے مشیر اعلیٰ  چاعتائے  عاکف  کی میزبانی میں صدارتی کمپلیکس میں ہونے والا اجلاس  تقریباً 3 گھنٹے تک جاری  رہا ۔

اجلاس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کےطور پر   کیبنٹ چیف سٹیان جینسن، سویڈن کے وفد کے سربراہ کے طور پر  سفیر جان ناٹسن، سویڈش وفد کے سربراہ کے طور پر سویڈن کی وزارت خارجہ کے سٹیٹ سیکرٹری جین  کنوتسن اور  فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مستقل سٹیٹ سیکرٹری جوکا  سلواراہ  نے شرکت کی۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سویڈن اور فن لینڈ کے درمیان سہ فریقی یادداشت پر دستخط ہوئے جس میں نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی گئی تھی اور ترکیہ نے 28 جون کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں ترکی کے تحفظات کو دور کیا تھا۔

 

جب کہ ترکیہ نے فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کی منظوری  دے رکھی ہے جبکہ  سویڈن کی جانب سے خدشات دور کرنے کی صورت میں  منظوری دینے کا اعلان کررکھا ہے۔



متعللقہ خبریں