صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ آذربائیجان جاری

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا پہلا دورہ کل مکمل کرنے کے بعد ان کا اگلا پڑاو  آذربائیجان تھا۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اپنے رابطے مکمل کرنے کے بعد صدر  ایردوان آذربائیجان  پہنچ گئے ہیں

1998802
صدر رجب طیب ایردوان  کا دورہ آذربائیجان جاری

صدر رجب طیب ایردوان دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے غیر ملکی دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا پہلا دورہ کل مکمل کرنے کے بعد ان کا اگلا پڑاو  آذربائیجان تھا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اپنے رابطے مکمل کرنے کے بعد صدر  ایردوان آذربائیجان  پہنچ گئے ہیں۔

اپنی اہلیہ ایمنے  ایردوان   کے ہمراہ  صدر ایردوان نے    آذربائیجان  پہنچنے پر  صدر الہام علی ایف اور ان کی اہلیہ محبان علیئیفا سے ملاقات کی ہے ۔

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے ایردوان کے اعزاز میں دارالحکومت باکو کے گلستان پیلس میں عشائیہ دیا گیا۔

یہاں منعقد ہونے والی   تقریب میں کئی فنکاروں نے  پروگرام میں حصہ لیا۔

صدر ایردوان  آج باکو  میں آذربائیجان اور ترکیہ شہدا کی زیارت کرنے کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف  سے ون ٹو ون ملاقات  کریں گے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

صدر ایردوان  صدر الہام ایف بعد میں   مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں