ترکیہ: ایردوان۔النہیان ملاقات

محمد بن زید النہیان کے ترکیہ پہنچنے پر  صدر رجب طیب ایردوان نے اتاترک ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا

1998032
ترکیہ: ایردوان۔النہیان ملاقات
al nahyan-erdogan-togg1.jpg
al nahyan-erdogan-togg.jpg
al nahyan-erdogan.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد بن زید النہیان کے ترکیہ پہنچنے پر  صدر رجب طیب ایردوان نے اتاترک ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

استقبالی تقریب میں ایردوان اور زید النہیان نے ترکیہ کی پہلی مقامی گاڑی ٹوگ کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں دونوں سربراہان نے اتاترک ایئر پورٹ کے صدارتی  ریسٹ ہاوس پر بند کمرے کی ملاقات کی۔

محمد بن زید النہیان نے ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے ترکی زبان میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ مذاکرات میں ہم نے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت اور اقتصادی ساجھے داری میں فروغ پر بات چیت کی۔ متحدہ عرب امارات علاقے میں اور دنیا بھر میں امن اور خوشحالی  کے ساتھ تعاون کے لئے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے"۔



متعللقہ خبریں