ترکیہ کی فرنیچر، کاغذ اور جنگلات کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، مئی کے آخر تک ترکیہ کی گزشتہ 12 ماہ کی برآمدات 254.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ پہلے 5 ماہ کے لیے برآمدات کا حجم 102.5 بلین ڈالر تھا

1997646
ترکیہ کی فرنیچر، کاغذ اور جنگلات کی مصنوعات کی برآمدات  میں اضافہ

ترکیہ کی فرنیچر، کاغذ اور جنگلات کی مصنوعات کی برآمدات پہلے 5 مہینوں میںگزشتہ  سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اسی سطح پر یعنی  3٫3 بلین ڈلر تک رہی ہیں۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، مئی کے آخر تک ترکیہ کی گزشتہ 12 ماہ کی برآمدات 254.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ پہلے 5 ماہ کے لیے برآمدات کا حجم 102.5 بلین ڈالر تھا۔

جنوری تا مئی کے عرصے میں ترکیہ کی فرنیچر، کاغذ اور جنگلات کی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب 318 ملین ڈالر تھیں۔

مذکورہ مدت میں 202 ممالک کو برآمدات کی گئیں، فرنیچر، کاغذ اور جنگلات کی مصنوعات 8 ممالک کو 100 ملین ڈالر سے زائد اور 129 ممالک کو 1 ملین ڈالر سے زائد میں برآمد کی گئی ہیں۔

پہلے 5 مہینوں میں عراق کو  401 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں میں 1.5 فیصد زاہد ہیں۔

عراق کے بعد  172.7 ملین ڈالر کےساتھ  اسرائیل  ، 169 ملین ڈالرکے ساتھ  برطانیہ ،  147.1 ملین ڈالر کے ساتھ  جرمنی،  131 ملین ڈالر  کے ساتھ ایران اور   120.4 ملین ڈالر  کے ساتھ لیبیا کا نمبر آتا ہے۔

امریکہ 116 ملین ڈالر کے ساتھ ،  فرانس 104.7 ملین ڈالر کے ساتھ، مراکش 99.5 ملین ڈالر کے ساتھ، اور روس 97.7 ملین ڈالر کے ساتھ ٹاپ  10  ممالک میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں