ترکیہ جب تک اپنے اہداف حاصل نہیں کرلیتا چین سے نہیں بیٹھے گا: صدر ایردوان
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایوان صدر کے کانفرنس ہال میں کورٹ آف اکاؤنٹس کی 161 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ترکیہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ جاتا۔ اس کے لیے ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کا تعاون قائم کرنا بہت ضروری ہے۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں ایوان صدر کے کانفرنس ہال میں کورٹ آف اکاؤنٹس کی 161 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت پختگی کی اس سطح پر پہنچ چکی ہے جس پر آج پوری دنیا رشک کرتی ہے۔ صدر نے کہا کہ ترکی آج عالمی سیاست کی پیروی کے ساتھ یہاں تک پہنچا ہے اور وہ ہر میدان میں کامیابی سے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔
صدرایردوان نے کہا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ترکیہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ جاتا۔ اس کے لیے ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کا تعاون قائم کرنا بہت ضروری ہے۔