وزیراعظم شہباز شریف کا صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ، مبارکبادکا پیغام

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے انتخاب سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے

1992624
وزیراعظم شہباز شریف کا صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ، مبارکبادکا پیغام

پاکستان کے وزیراعظم  شہبازشریف نے ترکیہ کے  صدر ایردوان کے دوبارہ سے ملک کا صدر منتخب ہونے پر   ٹیلی فون کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ایردوان کو کہا کہ آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے۔

 صدر ایردوان 28 مئی کو الیکشن میں مشترکہ اپوزیشن کو شکست دے کر 52.16 فیصد ووٹوں کی برتری سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف  نے  کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے،  اور  آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر اپنا سفر اسی رفتار سے جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کے لئے اپنا اور بھی زیادہ موثر کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے انتخاب سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسقتبل قریب  میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کےلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی دونوں ممالک کی اعلی سطح سٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے ساتویں اجلاس کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔  

وزیراعظم  شہباز شریف نے صدر ایردوان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دوعت دیتے ہوئے کہا کہ  آپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کے لئے چشم براہ ہوں۔  انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں سٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔

ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا ۔

صدر ایردوان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی  کیا ہے۔



متعللقہ خبریں