وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صدر رجب طیب ایردوان کودوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو ترک صدر کے نام اپنے تہنیتی ٹویٹ میں کیا ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  دنیا کی چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت پر مرکوز رہی ہے

1992123
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صدر رجب طیب ایردوان کودوبارہ  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عوامی جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے ، میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے پر مبنی تعلقات اور تزویراتی شراکتداری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو ترک صدر کے نام اپنے تہنیتی ٹویٹ میں کیا ۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  دنیا کی چند شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی سیاست عوامی خدمت پر مرکوز رہی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے ایک توانا ستون اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لئے پرجوش آواز رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں ان کی صدارتی اور آق پارٹی  کی کامیابی مختلف پہلوئوں سے اہمیت کی حامل ہے جو ترک عوام کی طرف سے انکی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بلندی کی جانب گامزن رہیں گے ،میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین بہترین بھائی چارے کی مناسبت سے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکتداری کو مزید وسعت دینے کے لئے ترک صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا شدت سے منتظر ہوں ۔



متعللقہ خبریں