ہم شامی پناہ گزینوں کی با حفاظت وطن واپسی کے لیے پُر عزم ہیں، وزیر چاوش اولو

چاوش اولو نے ایک  نجی  ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش کیے

1991570
ہم شامی پناہ گزینوں کی با حفاظت وطن واپسی کے لیے پُر عزم ہیں، وزیر چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے  کہ وہ ترکیہ  میں موجود شامیوں کو ان کے وطن  کو واپس بھیجنے کے لیے پرعزم ہیں۔

"ہم شامی باشندوں کو نہ صرف محفوظ مقامات پر بھیجنا چاہتے ہیں، بلکہ حکومت کے زیر کنٹرول  مقامات کو  بھی  واپسی پر کام کر رہے ہیں، اس ضمن میں  ہم نے حکومت کے ساتھ رابطے شروع کیے ہیں۔"

چاوش اولو نے ایک  نجی  ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات میں ایجنڈے کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش کیے۔

مزید  تارکین وطن کے  ترکیہ میں داخلے کا سد باب کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا ذکر کرتے ہوئے  چاووش اولو نے کہا،"ہم نے ادلب میں ایک لاکھ بریکیٹ گھر بنا کر وہاں سے نقل مکانی  کے دباؤ  میں گراوٹ لائی ہے۔ دوسری  جانب سے  ہم نے شام اور ایران کی سرحدوں پر دیواریں بنا کر اور سمارٹ کیمرے لگا کر اضافی تارکین وطن کو آنے سے روکا ہے۔ علاوہ ازیں  سرحد کے دوسری جانب ترک فوجیوں کی موجودگی نے بھی  نقل مکانی کے عمل  میں کمی لائی ہے۔"

چاوش اولو  نے مزید بتایا کہ 553,000 شامی باشندوں کو ترکیہ کی  طرف سے دہشت گردوں  سے پاک کیے گئے علاقوں کو  واپس بھیجا گیا ہے اور  ہم اس عمل کو ایک منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھیں گے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ، روس، ایران اور دمشق انتظامیہ کے درمیان روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے چہار  رکنی اجلاس کے ایجنڈے میں شامی مہاجرین کی وطن واپسی کا معاملہ بھی شامل تھا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری  کے بھی تعاون سے  ترکیہ شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول شہروں کو بھی  مہاجرین کی واپسی کے لیے وضع کردہ  ایک  روڈ میپ پر عمل درآمد کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں