ترکیہ: ہم امریکہ کو اپنے موقف پر نظر ثانی کی دعوت دیتے ہیں

امریکہ کے اقدامات اس کے غیر جانبدارانہ موقف کو زد پہنچا رہے اور قبرص میں منصفانہ، پائیدار اور مستحکم  حل  کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ

1987910
ترکیہ: ہم امریکہ کو اپنے موقف پر نظر ثانی کی دعوت دیتے ہیں

ترکیہ نے امریکہ کے میزائل ڈسٹرائر بحری جہاز کے دورہ لیماسول پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے امریکی بحری بیڑے کے 'یوایس ایس آرلیگ بُرکے' نامی میزائل ڈسٹرائر بحری جہاز کے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے زیرِ کنٹرول بندرگاہ 'لیماسول' کے دورے  سے متعلق تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ کے، قبرصی ترک فریق کے خلاف اور عدم توازن  پیدا کرنے والے، اقدامات اس ملک کے جزیرہ قبرص کے لئے سالوں سے اختیار کردہ غیر جانبدارانہ موقف کو زد پہنچا رہے اور قبرص میں منصفانہ، پائیدار اور مستحکم  حل  کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں"۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم، مشرقی بحیرہ اسود میں ڈیوٹی پر مامور امریکہ کے چھٹے فلیٹ کے 'یوایس ایس آرلیگ برکے' بحری جہاز اور اس سے قبل ایک امریکی آبدوز کے یونانی انتظامیہ کی بندرگاہوں کے دوروں کے خلاف شمالی قبرصی ترک انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ہم ،شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ہمراہ، متعدد دفعہ اس پہلو پر زور دے چُکے ہیں کہ امریکہ کے ترک فریق کے خلاف اور علاقائی توازن بگاڑنے والے  اقدامات نہ صرف خود امریکہ کے غیر جانبدارانہ موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ جزیرے میں منصفانہ، پائیدار اور مستحکم امن کے راستے میں بھی رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں۔ ہم امریکہ کو اس پالیسی پر نظر ثانی کی دعوت دیتے ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ اس پہلو پر زور دینا چاہتے ہیں کہ   قبرص میں ترکیہ کو ضامن ملک کی حیثیت حاصل ہے اور حالات اور شرائط خواہ کچھ بھی ہوں ترکیہ مصّمم شکل میں قبرصی ترکوں کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ نے امریکی بحری بیڑے کے جہاز' یو ایس ایس آرلیگ برکے' جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کی  لیماسول بندرگاہ   کے دورے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں