فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے سرورق پر آلتوں اور قالن کی شدید تنقید

فخر الدین آلتون  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے اپنے اپنے سرورق  پر صدر ایردوان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیزی کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے

1987495
فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے سرورق پر آلتوں اور قالن کی شدید تنقید
ibrahim-kalin-aa-1763476_2.jpg
fahrettin altun.jpg

صدر کے اطلاعاتی امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  اور ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بنانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فخر الدین آلتون  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے اپنے اپنے سرورق  پر صدر ایردوان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیزی کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

14 مئی کے صدارتی انتخابات میں ایردوان کی کامیابی کے بعد شائع ہونے والے کارٹون کا جائزہ لیتے ہوئے،آلتون  نے کہا ہے کہ ہم اس غیر اخلاقی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انہیں بے چارگی کی  نظروں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ یہ سب  کچھ  اپنی مایوسی کو  مٹانے کے باعث کررہے ہیں۔  

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی چارلی ہیبڈو میگزین کے سروق کو بے ہودگی قرار دیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قالن  نے اس بات پر زور دیا کہ ترک قوم اس کا   28 مئی کو بلند آواز میں بہترین جواب دے گی۔



متعللقہ خبریں