شرناک میں فوجی آپریشن کے دوران جنڈرامیری کے 3 اہلکار شہید

فوجی آپریشن کے دوران غیر فعال کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہوگئی، تصادم میں 3 جینڈرامیری  کے اہلکار شہید اور 1 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی  ہوگیا ہے

1987219
شرناک میں فوجی آپریشن کے دوران  جنڈرامیری کے 3 اہلکار شہید

گزشتہ روز شرناک کے علاقے  بیست لر درے  میں شروع کیے گئے آپریشن میں جنڈرامیری کے 3 اہلکار شہید  ہوگئے ہیں۔

فوجی آپریشن کے دوران غیر فعال کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہوگئی، تصادم میں 3 جینڈرامیری  کے اہلکار شہید اور 1 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی  ہوگیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے دیے گئے بیان میںکہا گیا ہے کہ شرناک  میں جنڈامری   ریجنل کمانڈ اور شرناک  صوبائی جنڈا مری  کمانڈ کی کمان اور انتظامیہ کے تحتمسلح ڈرانز اور اتاک ہیلی کاپٹروں  کی  فضائیہ کی کمان نے معاونت کی، جنڈرامیری اسپیشل آپریشنز  جندرامیری کمانڈوز اور سیکیورٹی گارڈز نے بیست لر درے  کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی پوائنٹ آپریشن میں حصہ لیا۔اس فوجی آپریشن کے دوران 1 دہشت گرد کو اس کے ہتھیار وں سمیت غیر فعال کردیا گیا۔

جاری آپریشن کے دائرہ کار میں، بیان میں کہا گیا ہے کہ آج زمینی کاروائی کے دوران  غار میں چھپے دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

مسلح تصادم کے نتیجے میں، مزید 2 دہشت گردوں کو ان کے ہتھیاروں سمیت غیر فعال کردیا گیا۔ آپریشن میں مجموعی طور پر 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن میں 3 جینڈرامیری اہلکار شہید اور 1 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا، اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی، ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا  بھی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں