کل ترکیہ بھر میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں

ملک بھر میں  مقامی  وقت کے مطابق صبح  8 بجے سے  شروع  ہونے والا پولنگ کا عمل  شام 5 بجے تک جاری رہے گا

1985924
کل ترکیہ بھر میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات  ہورہے ہیں

کل ترکیہ میں صدارتی  و پارلیمانی انتخابات  ہو رہے ہیں۔

ملک بھر میں  مقامی  وقت کے مطابق صبح  8 بجے سے  شروع  ہونے والا پولنگ کا عمل  شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

آج شام 6 بجے سے شروع ہونے والی انتخابی مہم کے پراپیگنڈا  پر پابندی 24 گھنٹے تک جا ری رہے گی، کل  پولنگ کا عمل مکمل ہونے تک   پراپیگنڈا پر مبنی خبریں اور نشریات   پیش نہیں کی جائینگی۔

ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 9 بجے سے تمام تر میڈیا کو اس حوالے سے نشریات کی آزادی ہو گی تا ہم ہائی الیکشن کمیشن  اس وقت میں رد و بدل کا اہل ہو گا۔

صدارتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر پر رجب طیب ایردوان، محرم انجے ،  کمال کلچ دار اولو اور سنان اوعان کے نام  موجود ہوں  گے۔ تاہم صدارتی  امیدواروں میں شامل  محرم انجے  11 مئی کو اپنی امیدواری سے دستبردار ی کا اعلان کیا تھا۔  یہ فیصلہ کافی تاخیر سے ہونے کی بنا پر نئے بیلٹ پیپر چھاپنے کا وقت  نہیں بچالہذا بیلٹ پیپرز پر  محرم انجے کا نام دیکھا جا سکے گا۔

28ویں  دور کی پارلیمنٹ کے تعین کے لیے ہونے والے عام انتخابات میں ترکی بھر میں 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد پارلیمانی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں