اناج کے معاہدے کی توسیع  سے  متعلق  معاہدے پر دستخط: حلوصی  آقار

آقار نے ان خیالات کا اظہار   کل موعلا میں کرتارن 2023 مشقں میں شریک اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1985668
اناج کے معاہدے کی توسیع  سے  متعلق  معاہدے پر دستخط: حلوصی  آقار

وزیر قومی دفاع حلوصی  آقار  نے کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کی توسیع  سے  متعلق  معاہدے پر دستخط کرلیے گئے ہیں۔

آقار نے ان خیالات کا اظہار   کل موعلا میں کرتارن 2023 مشقں میں شریک اہلکاروں سے خطاب کرتت ہوئے کیا۔

انہوں نے ترکیہ، روس اور یوکرین کے نائب وزرائے دفاع اور اقوام متحدہ کے حکام کے درمیان روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوراک کے بین الاقوامی بحران کے حل کے لیے چار طرفہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ استنبول میں ہونے والی ملاقات مثبت رہی ہے۔ اناج کے معاہدے کی مدت میں توسیع کے لیے ایک معاہدہ کیا  گیا ہے ،  یوکرین کی بندرگاہوں میں تجارتی بحری جہاز موجود ہیں جبکہ ترکیہ کے پاس  بھی اس سلسلے میں  6 جہازاستعمال کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے بحیرہ ایجیئن، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں کہا کہ ترکیہ اپنے کسی ہمسایہ ملک بالخصوص یونان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار نہیں  کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات اور پرامن ذرائع اور طریقوں کے ذریعے مسائل کے حل کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیرہ ایجین کو دوستی کا سمندر بنانا چاہتے ہیں ،  دونوں اطراف کی دولت منصفانہ طور پر بانٹنی چاہیے، تاکہ وہ سلامتی، خوشی اور خوشحالی کے ساتھ رہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقیں نہ کرنے  کے بارے میں ہم دونوں ممالک متفق ہیں اور  اس مسئلے پر بات کر سکتے ہیں۔ ہم انتظار کر رہے ہیں۔ ہمارا کوئی پوشیدہ ایجنڈا نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں