شام میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشنکا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

سیکیورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شام میں ایم آئی ٹی کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ٹھکانے کا پتہ چلایا گیا

1985064
شام میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشنکا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

شام میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں ریڈ کیٹیگری میں مطلوب ترکیہ میں داعش  کے سابق نام نہاد گورنر شہاب واریش  سمیت 4 دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 سیکیورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق شام میں ایم آئی ٹی کی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ٹھکانے کا پتہ چلایا گیا۔

اس آپریشن کے  نتیجے میں گرفتار  کیے گئے  دہشت گردوں کو سیکورٹی یونٹس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دہشت گردوں میں سے ایک داعش کا سابق نام نہاد ترک گورنر شہاپ واریش تھا، جو سرخ کیٹگری  میں مطلوب تھا کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واریش ترکیہ میں داعش کی طرف سے انجام پانے والی بہت سی دہشت گردانہ کارروائیوں  میں ملوث ہونے کا پتہ چلایا تھا  جس کی  وجہ سے اس کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں