بحرین-بودرم  کے درمیان   پروازیں شروع ہو رہی ہیں

ٹی اے وی ایئرپورٹس، مولا میلاس-بودرم ایئرپورٹ آپریشن اتھارٹیز اور ایئر سوشل میڈیا سول ایوی ایشن پلیٹ فارم سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، بحرین میں قائم گلف ایئر ایئر لائنز 15 جون سے بحرین-بودرم کے درمیان اپنی پروازیں شروع کر دے گی

1984762
بحرین-بودرم  کے درمیان   پروازیں شروع ہو رہی ہیں

بحرین-بودرم  کے درمیان   پروازیں شروع ہو رہی ہیں۔

ٹی اے وی ایئرپورٹس، مولا میلاس-بودرم ایئرپورٹ آپریشن اتھارٹیز اور ایئر سوشل میڈیا سول ایوی ایشن پلیٹ فارم سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، بحرین میں قائم گلف ایئر ایئر لائنز 15 جون سے بحرین-بودرم کے درمیان اپنی پروازیں شروع کر دے گی۔

اس کے مطابق، یہ ستمبر کے وسط تک جمعرات اور ہفتہ کو کل 28 پروازیں چلائے گی۔ پروازیں دونوں شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی۔

پروازوں کے لیے ایئربس A321neo قسم کے طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

ترساب (ایسوسی ایشن آف ٹرکش ٹریول ایجنسیز) بود رم کے علاقائی نمائندہ بورڈ کے چیئرمین یوکیسل اسلان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے آنے والے مہمان اس علاقے کو  کو بہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  قطر، دبئی اور بحرین سےپروازیں شروع کرنے کے مطالبات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہان شہروں کے درمیان پروازوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔  مشرق وسطیٰ کے ممالک میں رہنے والے لوگ بودر م کو بہت پسند کرتے ہیں اور وہاں کے موسم سے بھی خوب لطف اٹھاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں