ترکیہ: سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لئے "بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون" تشکیل دیا جائے

سوشل میڈیا پر قانونی و اخلاقی حدود سے آزاد مواد کے خلاف جدوجہد کے لئے "بین الاقوامی ڈیجیٹل آرڈر" کی تشکیل ضروری ہے: فخر الدین آلتن

1984294
ترکیہ: سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لئے "بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون" تشکیل دیا جائے

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قانونی و اخلاقی حدود سے آزاد مواد کے خلاف جدوجہد کے لئے "بین الاقوامی ڈیجیٹل آرڈر" کی تشکیل ضروری ہے۔

فخر الدین آلتن نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ میٹاورس پلیٹ فورم کے تعارفی پینل میں شرکت کی۔

پینل سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "خاص طور پر سوشل میڈیا پر  ہر گزرتے دن کے ساتھ قانونی و اخلاقی حدود سے آزاد مواد کا قبضہ  ہوتا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کے خلاف جدوجہد محض ملکی سطح پر نہیں کیا جا سکتی۔ اس وقت ہمیں  بین الاقوامی سطح پر  باہمی اتفاق رائے کی اور اس اتفاق رائے  کے ساتھ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل آرڈر  تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ یہ کام بین الاقوامی برادری کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے"۔

فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خطرات کا قطعی شکل میں سامنا کرسکنے کے لئے موجودہ دنیا کے بین الاقوامی نظام کےلئے ضروری ہو گیا ہے کہ بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون کی تعمیر کرے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " اس بین الاقوامی ڈیجیٹل قانون کی تشکیل کے لئے ہم سب کو مِل کر کوشش کرنی چاہیے۔ ہم،  بحیثیت ترکیہ ، اس معاملے میں جو بن پڑ رہا ہے  نہایت سنجیدگی سے کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں