ترکیہ: ہم نے سوڈان میں اپنے سفارتی عملے کو سفارت خانے سے بحفاظت نکال لیا ہے

ہم نے، سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان اور سوڈانی فوج کے تعاون سے، اپنے سفارتی عملے کو سفارت خانے سے نکال لیا ہے: چاوش اولو

1984370
ترکیہ: ہم نے سوڈان میں اپنے سفارتی عملے کو سفارت خانے سے بحفاظت نکال لیا ہے

سوڈان میں، ترکیہ سفارت خانے کے دو طرفہ  جھڑپوں کی لپیٹ میں  آنے کے بعد، آج علی الصبح سفارتی  عملے کو عمارت سے نکال کر سفارتی رہائش گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ضلع انطالیہ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے،سوڈان خودمختاری کونسل کے سربراہ اور فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح البرہان  اور سوڈانی فوج کے تعاون سے، آپریشن کر کے  اپنے سفارتی عملے اور خاص طور پر سکیورٹی عملے کو  سفارت خانے سے نکال لیا ہے۔ کیونکہ جھڑپیں گلیوں اور سڑکوں پر ہو رہی ہیں۔ اللہ کسی بھی ملک کو ان حالات میں نہ ڈالے"۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ "اگر ہم لیبیا میں بھی توازن تبدیل نہ کرتے تو اس وقت طرابلس کی گلیاں بھی اسی طرح ہوتیں۔ ہم سوڈان میں بھی جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں