ویٹکن میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں گرین انیشیٹو پر مذاکرات

ترکیہ اور یوکرین کے ویٹیکن سفارتخانوں کے تعاون سے" بریڈ اینڈ پیس: بلیک سی گرین انیشیٹو کی کوششیں ایک سفارتی حل ہے" کےزیر  عنوان  پینل کی میزبانی یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ روم ترک کلچرل سینٹر نے ک

1982916
ویٹکن میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں  گرین انیشیٹو پر مذاکرات

ترکیہ اور اقوام متحدہ کی قیادت میں بلیک سی گرین انیشیٹو پر  ویٹیکن میں منعقدہ پینل میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترکیہ اور یوکرین کے ویٹیکن سفارتخانوں کے تعاون سے" بریڈ اینڈ پیس: بلیک سی گرین انیشیٹو کی کوششیں ایک سفارتی حل ہے" کےزیر  عنوان  پینل کی میزبانی یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ روم ترک کلچرل سینٹر نے کی۔

ویٹیکن کے وزیر خارجہ پال رچرڈ گیلاگھر نے گرین انیشیٹو کی اہمیت کا اظہار کیا اور ترکیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

گالاگھر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ترکیہ کی جدو جہد  اور معاہدہ طے کرنے پر  اس کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے بلیک سی گرین انیشیٹو کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترکیہ کے ویٹیکن کے سفیرافق اولو تاش نے کہا کہ  پوری دنیا کی توجہ یوکرین کی جنگ پر  مرکوز ہے۔

اولو تاش نے کہا کہ امن کی امیدوں کے بارے میںمذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روس کے اعتراضات دور نہ ہوئے تو یہ معاہدہ  18 مئی کو ختم ہو جائے گا۔

خوراک کے عالمی بحران کے حل کے لیے انقرہ کے تعاون سے کیے گئے اناج کی ترسیل کے معاہدے پر 22 جولائی کو استنبول میں صدر رجب طیب ایردوان کی سرپرستی میں یوکرین، روس، ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان دستخط کیے گئےتھے۔

ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے چار طرفہ مذاکرات کے نتیجے میں، معاہدے میں 19 نومبر تک 120 دن کی توسیع کر دی گئی۔

کل، قومی دفاع کے وزیر حلوصی آقار  نے اناج کی ترسیل سے متعلق  نائب وزراء کے  اجلاس  سے قبل اقوام متحدہ، ترکیہ، روس اور یوکرین کے تکنیکی عملے کے ساتھ  مذاکرات میں حصہ لیا اور آئندہ ہفتے  نائب وزراء کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   



متعللقہ خبریں