ترکیہ کو توانائی کے شعبے میں خوشخبریاں دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے : صدر ایردوان

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  20 سالوں میں کیے گئے اقدامات سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کو پورا کیا ہے، ایردوان نے کہا کہ انہوں نے تمام طبقات کے حقوق اور آزادی کے مطالبات کو پورا کیا ہے

1982743
ترکیہ کو توانائی کے شعبے  میں خوشخبریاں دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ  ایک طرف ہمیں بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی دریافت کی خوشی  ہے تو دوسری  طرف  ہمیں   گبر میں تیل دریافت کیے جانے کی خوشخبری  دی گئی ہے  اور اب توانائی کے شعبے میں خوشخبریاں سنانے کا عندیہ دیا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کااظہار  گیرسون میں منعقدہ ریلی سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  20 سالوں میں کیے گئے اقدامات سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کو پورا کیا ہے، ایردوان نے کہا کہ انہوں نے تمام طبقات کے حقوق اور آزادی کے مطالبات کو پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہترکیہ نے دفاعی صنعت میں شاندار  ترقی کی ہےترک ڈرانز  اس وقت دنیا کے ایجنڈے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  2013 کے بعد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF کو قرضوں کی ادائیگی کرکے اس تنظیم سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے اور اب ترکیہ ایک خود کفیل ملک بن چکا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ (2013 میں) ہمارے مرکزی بینک کا زرمبادلہ کا ذخیرہ ساڑھے 27 ارب ڈالر تھا، اب یہ 115 بلین ڈالر ہےاور اس میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

توانائی کے شعبے میں حالیہ دریافتوں پر زور دیتے ہوئے، ایردوان نے کہا، "ہم نے آپ کے ساتھ شرناک گبر (دہشت گرد تنظیم PKK سے پاک) میں تیل کی خوشخبری شیئر کی، قدرتی گیس (بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والی قدرتی گیس) کی خوش خبری سنائی  اور یہ کھپت ہماری سالانہ کھپت کا دسواں حصہ بنتی ہے جو ابھی صرف ایک  فیلڈ سے   دریافت  ہوا ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج تک کے اپنے شاہکاروں اور فراہم کردہ  خدمات کا ذکر کیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا کہ وہ بڑے پختہ عظم کے ساتھ ترکیہ صدی کی طرف  اپنے سفر کا جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں