ہم نے بحیرہ اسود  کو تاریخی شاہرائے ریشم سے منسلک کر دیا ہے: صدر ایردوان

زیغانا ٹنل کے ذریعے ہم نے بحیرہ اسود  کو مشرق اور جنوب مشرق میں اناطولیہ اور وہاں سے ایران اور مشرق وسطی  یعنی تاریخی شاہرائے ریشم سے منسلک کر دیا ہے:صدر رجب طیب ایردوان

1982450
ہم نے بحیرہ اسود  کو تاریخی شاہرائے ریشم سے منسلک کر دیا ہے: صدر ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کوہِ زیغانا اب ناقابل عبور نہیں رہا۔ نئی زیغانا ٹنل، علاقے کے ہر شعبے میں، ترقی کی علامت بن جائے گی۔

صدر ایردوان نے ضلع ترابزون میں منعقدہ، نئی زیغانا ٹنل کی، افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ، دنیا کی تیسری اور یورپ اور ترکیہ کی طویل ترین دو رویہ زمینی ٹنل ہے۔ ترابزون اور گیومش خانے کے درمیان اس ٹنل کے ذریعے ہم نے بحیرہ اسود  کو مشرق اور جنوب مشرق میں اناطولیہ اور وہاں سے ایران اور مشرق وسطی  یعنی تاریخی شاہرائے ریشم سے منسلک کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس ٹنل کی بدولت اب کوہِ زیغانا ناقابل عبور نہیں رہا۔ یہ ٹنل علاقے کے ہر شعبے میں ترقی کی علامت بن جائے گی۔ اس ٹنل سے صرف  وقت اور ایندھن کی ہی بچت  نہیں ہو گی بلکہ کاربن کا اخراج بھی کم ہو جائے گا۔ زیغانا ٹنل تعمیر کر کے ہم نے بحیرہ اسود بندرگاہوں اور ملک کے جنوبی حصے کے درمیان رابطے کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے"۔



متعللقہ خبریں