صدر ایردوان کی طرف سے کامیابیوں کی ویڈیو
ویڈیو، پائلٹ کے یونیفارم میں ملبوس صدر رجب طیب ایردوان، ڈرون طیارے 'عنقا 3'، ملّی محارب طیارے 'قان ' اور 'اطاق 2'کے مناظر پر مشتمل ہے
1981505
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری انتخابی مہم میں 40 دن میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
"آئندہ سو سال کا تعارفی پروگرام" نامی ویڈیو، پائلٹ کے یونیفارم میں ملبوس صدر رجب طیب ایردوان، ڈرون طیارے 'عنقا 3'، ملّی محارب طیارے 'قان ' اور 'اطاق 2'کے مناظر پر مشتمل ہے۔
ویڈیو میں، زلزلہ زدہ علاقوں میں زیرِ تعمیر رہائشی مکانات سے لے کر 'ٹی سی جی انادولو' کی ترک مسلح افواج کی انوینٹری میں شمولیت اور بحیرہ اسود قدرتی گیس کے خدمات کا آغاز کرنے سے لے کر مقامی گاڑی 'ٹوگ' تک مکمل کئے گئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر زور دیا گیا ہے۔