یومِ محنت کش پر صدر ایردوان کا پیغام

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ   وہ ایک ملازم  اور تجربہ کارکپتان  کے  بیٹے ہیں

1981341
یومِ محنت کش پر صدر ایردوان کا پیغام
erdogan 1 mayis paylasim.jpg
erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے یکم مئی یوم مزدور اور یکجہتی کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ مل کراس صدی کو   ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ   وہ ایک ملازم  اور تجربہ کارکپتان  کے  بیٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  اپنی جوانی کے دوران استنبول میں بطور کارکن کام کیا اور وہ محنت، پسینہ بہانے اور دوستوں کے ساتھ روٹی بانٹنے کی  خوشی کو اچھی طرح جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  وہ اپنے آباو اجداد   کو کبھی نہیں بھولے اور ہم سیاست کے ذریعے اپنے ملک کی خدمت کرنے کی جدوجہد اسی آباو اجداد ہی کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہم نے ہمشہ آپ کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ ہمیشہ اس دن کو غلط رنگ دینے اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی جگہ ہم نے اس دن کو  سب کے لیے چھٹی کے دن کے طور پر اعلان کیاہےتاکہ محنت کش مل کر یہ تہوار منا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے تنظیم، یونین کے حقوق اور اجرت کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے بہت اہم اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے یہ سب کچھ مل جل کر کیا ہے اور اسی کے نتیجے میں کامیابی  حاصل کی ہے۔ ہم نے ایک دوسرے  کا ساتھ دے کر مشکلات پر قابو پایا۔ مجھے امید ہے کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر  اس صدی کو  ترکیہ کی صدی  بنائیں گے۔

صدر ایردوان نے یکم مئی یوم محنت کش اور یکجہتی کے موقع پر مزدوروں کو مبارکباد دی ہے ۔



متعللقہ خبریں