ترکیہ: انخلاء کا کام جاری، مزید 200 افراد کی پورٹ سوڈان روانگی

ترکیہ، سوڈان میں محصور ترک شہریوں کے انخلاء کا کام جاری رکھے ہوئے، خرطوم میں مقیم ترک شہریوں سمیت 200 افراد پورٹ سوڈان کی طرف روانہ ہو گئے

1981067
ترکیہ: انخلاء کا کام جاری، مزید 200 افراد کی پورٹ سوڈان روانگی

ترکیہ، فوج اور پیرا ملٹری دستوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے، سوڈان میں محصور ترک شہریوں کے انخلاء کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترکیہ کے خرطوم سفارت خانے کے زیرِ انتظام جاری انخلاء آپریشن کے ساتھ خرطوم میں مقیم ترک شہریوں سمیت 200 افراد بسّوں کے ذریعے ملک کے مشرق میں بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع پورٹ سوڈان کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ترکیہ 15 اپریل سے جاری جھڑپوں  کے آغاز سے اب تک زمینی ، بحری اور فضائی راستے سے  2 ہزار سے زائد شہریوں اور 10 سے زائد ممالک کے لوگوں کو سوڈان سے نکال چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں