ترکیہ: وزیر خارجہ چاوش اولو کی انطالیہ کے غیر ملکی رہائشیوں کے ساتھ ملاقات

ہم نے ہمیشہ بھلائی اور امن کا ساتھ دیا ہے اور 6 فروری کے زلزلے میں ہم نے اس کے فائدے کا بھی مشاہدہ کیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1980000
ترکیہ: وزیر خارجہ چاوش اولو کی انطالیہ کے غیر ملکی رہائشیوں کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بھلائی اور امن کا ساتھ دیا ہے اور 6 فروری کے زلزلے میں ہم نے اس کے فائدے کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔

چاوش اولو نے ضلع انطالیہ میں اس سال پہلی دفعہ منعقد ہونے والی "انطالیہ کے غیر ملکی رہائشیوں کی سول سوسائٹیوں کی کانفرنس میں شرکت کی۔

دنیا بھر سے 26 مختلف سول سوسائٹیوں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ انطالیہ میں ہمارے دوست اور برادر ممالک کے لوگ امن کی فضاء میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے علاقائی و گلوبل ڈپلومیسی میں ترکیہ کی حیثیت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور امن و  استحکام کے لئے جاری کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ بے بسوں کا ساتھ دیا اور بھلائی اور امن کی حمایت کی ہے۔ اس کے فائدے کا مشاہدہ  ہم نے زلزلے کے دنوں میں کیا ہے۔ ترکیہ میں ہر کوئی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے کمر بستہ ہو گیا۔ آپ کی انجمنوں نے بھی متاثرہ علاقوں میں کام کیا۔ ہم آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم، "ترکیہ   کے سو سالہ  اہداف" کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیئے اور ان کے مطالبات بھی سُنے۔



متعللقہ خبریں