سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر ترکیہ کے خدشات منطقی ہیں: بل اسٹروم

بل اسٹروم نے بتایا کہ سویڈن کی نیٹو میں رکنیت قبول کرنے کی راہ میں پی کےکے کی سویڈن میں موجودگی ہے

1980091
سویڈن کی نیٹو میں رکنیت پر ترکیہ کے خدشات منطقی ہیں: بل اسٹروم

 دہشتگردی کے خلاف ترکیہ کے ٹھوس اقدامات کے مطالبے پر سویڈن سے ایک بیان سامنے آیاہے۔

 ملکی پریس  سے گفتگو کے دوران سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے  اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  پی کےکے سویڈن میں کافی عرصے سے مصروف ہے۔

بل اسٹروم نے بتایا کہ سویڈن کی نیٹو میں رکنیت قبول کرنے کی راہ میں پی کےکے کی سویڈن میں موجودگی ہے،پی کےکے منشیات کی فروخت اور سویڈش عوام کو نقصان پہنچانے کےلیے مختلف راستوں اور رقوم کی وصولی کے لیے ہماری سرزمین استعمال کر رہی ہے۔

بل اسٹروم نے کہا کہ  پی کےکے کے خلاف جنگ میِں ہم اپنی ذمے داریوں سے واقف ہیں، امید ہے کہ یکم جون کو سویڈن ایک نئے انسداد دہشتگردی قانون  کو منظور کرنے جا رہا ہے جو کہ ترکیہ کے کڈشات رفع کرنے میں مددگار ہوگا۔

یاد رہے کہ روس ۔یوکرین جنگ  کے نتیجے میں  سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو رکنیت کے لیے رجوع  کیا تھا جس پر ترکیہ نے دونوں ممالک سے پی کےکے اور فیتو کی سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں