یورپی یونین ترکیہ اور خطے کے بعض ممالک کے لیے فیصلوں میں سستی سے کام لے رہی ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

چیکیا کے دارالحکومت پراگ میں منعقد ہونےو الے پارلیمانی اسپیکران  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے موجود ہونے والے شنتوپ کی یہ ملاقات  بند کمرے میں سر انجام پائی

1979580
یورپی یونین ترکیہ اور خطے کے بعض ممالک کے لیے فیصلوں میں سستی سے کام لے رہی ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے چیکیا  سینیٹ کے  اسپیکر  میلوس ویسٹرسل سے ملاقات کی۔

چیکیا کے دارالحکومت پراگ میں منعقد ہونےو الے پارلیمانی اسپیکران  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے موجود ہونے والے شنتوپ کی یہ ملاقات  بند کمرے میں سر انجام پائی۔

اس ملاقات کے دوران روس۔ یوکرین جنگ، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت اور یورپی  یونین کی وسعتی پالیسیوں پر غور کیا گیا۔

شنتوپ نے کہا کہ اس نازک دور میں لیے جانے والے فیصلے اہم ہیں، یورپی یونین  خطے میں اور دنیا میں  رونما ہونے والی پیش رفت کے معاملے میں رد عمل کا مظاہرہ کرنے  میں  نہ صرف   پیچھے رہ گئی ہے بلکہ اس  نے ہچکچاہٹ کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولڈووا اور یوکرین کے سلسلہ رکنیت یورپی یونین کے بارے میں  اقدامات اس سے قبل بھی اٹھائے جا  سکتے تھے ،  خطہ بلقان کی رکنیت  کے حوالےسے بھی بروقت اور موثر  فیصلے نہیں کیے گئے۔  

شنتوپ کا کہنا تھا کہ" یورپی یونین  کو زیادہ سرعت ، زیادہ موثر اور حقائق پسند فیصلے کرنے چاہییں۔ ترکیہ کے ساتھ تعلقات  اس تناظر میں اہم ترین مثال تشکیل دیتے ہیں۔ یورپی یونین کے ترکیہ کے ساتھ تعلقات سٹریٹیجک فیصلوں پر مبنی  ہیں، جنہیں  قبرصی یونانی انتظامیہ یا  یونان کے بعض تنگ نظری پر مبنی  نقطہ نظر کے زیر ِ تسلط آتے ہوئے   شکل دینا ایک فاش غلطی ہے۔"

سویڈن کی نیٹو رکنیت کا بھی ذکر کرنے والے ترک اسپیکر نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے مطالبات انتہائی واضح ہیں۔  ترکیہ کی  ملکی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی  پی کے کے۔ پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے خواہاں  ممالک  ترکیہ کے مطالبات کی حمایت نہیں کرتے۔  ہم  اس سلسلے میں سویڈن سے  ٹھوس اقدام کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور ان کا مشاہدہ  کرنے کے متمنی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں