فریدون سینیرلی اولو کو افغانستان مشن کے لیے رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ترک مندوب فریدون سینیرلی اولو کو افغانستان کے لیے  خصوصی مشن میں بطور رابطہ افسر مقرر کیا ہے

1979592
فریدون سینیرلی اولو کو افغانستان مشن کے لیے  رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ترک مندوب فریدون سینیرلی اولو کو افغانستان کے لیے  خصوصی مشن میں بطور رابطہ افسر مقرر کیا ہے ۔

اس بات کا اعلان سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔

اس حوالے سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  گوٹیرش نے سینیرلی اولو سے  افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے تجاویز پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہےکہ سینیرلی اولو عالمی تعلقات اور سفارتی شعبے میں  کافی تجربہ رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں سیاسی،انسانی،ترقیاتی،انسانی حقوق اورمصالحتی امور پر خدمات دی ہیں جنہیں مشرقی وسطی،شمالی افریقہ،یورپ،شمالی امریکہ اور ایشیا سے افغانستان کے وسیع خطے سے متعلق معلومات بھی حاصل ہیں۔

 ترک امور خارجہ  نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ سینیرلی اولو  افغانستان سے متعلق اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 یاد رہے کہ  سینیرلی اولو  سال 2016 تا 2023  کے دوران اقوام متحدہ میں بطورترک مندوب فرائض ادا کر رہے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں