امریکہ کی جانب سے 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: چاوش اولو

چاوش اولو  نے کل ایک ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے بارے میں سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی شاءرط ہم سب کے سامنے ہیں اور  نسل کشی کی تعریف واضح ہے

1979061
امریکہ کی جانب سے 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو   نے کہا ہے کہ  متحدہ امریکہ  نے 1915 کے واقعات کے حوالے سے آرمینیائی الزامات کے حوالے سے "نسل کشی" کی  جو اصطلاح استعمال کی ہے، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

چاوش اولو  نے کل ایک ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے بارے میں سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی شاءرط ہم سب کے سامنے ہیں اور  نسل کشی کی تعریف واضح ہے۔ نتیجتاً  پارلیمنٹ یا سینیٹ کے فیصلوں کو  ہم تسلیم نہیں کرتے۔ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2015 آرمینیا کے لیے مایوس کن  سال تھا۔

چاوش اولو   نے کہا کہ سیاست دانوں کی جانب سے  تاریخ کے بارے میں احکامات جاری کرنا درست  نہیں ہے۔ تاریخ کو مختلف ذرائع سے  پڑھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں نسل کشی جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہم نے ہر جگہ فتح کی اور حکومت کی، لیکن ہم نے اقلیتوں کا تحفظ کیا  اور  سب کو   اپنے مذہب، زبان اور نسلی ڈھانچے کے ساتھ زندگی بسر کرنے  کے امکانات فراہم کیے۔

دوسری جانب، چاووش اولو نے کہا کہ  روس پابندیوں کی وجہ سے اپنا اناج مغربی ممالک کو فروخت نہیں کر سکتا۔ہم روس کے مطالبات کو پورا کرنے پر کام کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرسکیں گے ور اس سلسلے میں ہم  نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

، اناج کے اس معاہدے کو  توسیع دینے کی ضرورت ہے ورنہ بحران پیدا ہو جائے گا۔

وزیر خارجہ  چاوش اولو نے روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کے ثالثی کے کردار کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم  ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں  اور پوری دنیا ہم پر رشک کررہی ہے، اناج کا معاہدہ ترکیہ کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

دریں اثنا، چاووش اولو نے  کہا کہ  امریکہ PKK/YPG دہشت گرد تنظیم کی حمایت  جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ یقینا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پر اعتماد نہیں کر سکتا، ہمیں فرانس پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ان ممالک نے  دوہرا معیار  اپنا رکھا ہے ،یہ ممالک  منافقت سے کام لے رہے ہیں۔                                                         



متعللقہ خبریں