ٹی سی جی انادولو 23 اپریل کو استنبول سے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہو گا: حلوصی آقار

استنبول سرائے برنو میں لنگر انداز ٹی سی جی انادولو میں نیول فورسز کمانڈ عناصر کی شرکت کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے آقار نے سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ہدایات دیں

1977859
ٹی سی جی انادولو 23 اپریل کو  استنبول سے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہو گا: حلوصی آقار
akar tcg1.jpg
akar tcg.jpg

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  ملکی اور مقامی وسائل سے تیار کردہ   ٹی سی جی انادولو، جو ترک مسلح افواج کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے، 23 اپریل کو استنبول سے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہو گا۔

استنبول سرائے برنو میں لنگر انداز ٹی سی جی انادولو میں نیول فورسز کمانڈ عناصر کی شرکت کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے آقار نے سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ  10 اپریل کو ترک مسلح افواج کے حوالے کیے جانے والے جہاز کو 17 اپریل تک عوام  کی زیارت کے لیے کھول دیا گیا تھا، آقار نے بتایا کہ 4 دنوں میں 52 ہزار شہریوں نے جہاز کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  23 ​​اپریل کو، ٹی سی جی انادولو سرائے برنو سے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہو گا، آقار نے کہا کہ ہم  عید الفطر ، 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور یوم اطفال دونوں اکھٹا ہی منائیں گے ۔   23 اپریل، 09 بجے: 00، ہم TCG انادولو، بحیرہ اسود اور بحیرہ اسود کے علاقے میں ہوں گے اور یہ بحری جہاز   سرائے برنو کی طرف نیویگیٹ کرنا شروع کر دے گا۔

ٹی سی جی انا دولو ،  ترکیہ کی انجینئرنگ، دستکاری، کاروباری افراد، ترک بحری افواج اور ترکیہ کا ایک عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے، آقار نے کہا کہ امن اور بحران کے وقت جہاز کے الگ الگ فرائض ہوں گے، اور اسے ممکنہ انسانی امدادی کارروائیوں کے لیے تفویض کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں