صدر ایردوان کا بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کوگھروں تک پہنچانے کی تقریب کا افتتاح

فیلیوس ٹرکش پیٹرولیم پورٹ پر بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی کمیشننگ کی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی

1977836
صدر ایردوان کا  بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کوگھروں تک پہنچانے کی تقریب کا افتتاح
erdogan filyos.jpg
filyos.jpg
erdogan filyos1.jpg
erdogan filyos2.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے زونگولداک فیلیوس میں مشعل روشن کرتے ہوئے بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو ایک    تقریب کے ساتھ گھروں تک پہنچانے کا آغاز کردیا ہے۔

فیلیوس ٹرکش پیٹرولیم پورٹ پر بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی کمیشننگ کی تقریب میں اپنے خطاب میں صدر ایردوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوسری چھٹی بحیرہ اسود کی گیس کا آغاز ہے، جو ہمارے ملک کی توانائی کی آزادی کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  اس منصوبے کا پہلا قدم اگست 2020 میں فلیوس سے 175 کلومیٹر دور سکاریہ  گیس فیلڈ میں فاتح ڈرلنگ جہاز کی ڈرلنگ کے ساتھ اٹھایا گیا تھا۔

ایردوان نے کہا کہ فاتح ڈرلنگ جہاز  کے علاوہ قانونی  اور  یاووز ڈرلنگ جہازوں کے ذریعے علاقے میں  تحقیقات  اور ڈرلنگ کی گئی  جس کے نتیجے میں بحیرہ اسود میں گیس کے 710 بلین کیوبک میٹر تک  موجود ہونے کا پتہ چلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دریافت  ہونے والی گیس کو قابل استعمال بنانے کے لیے جو وقت دنیا کے دیگر حصوں میں 6-7 سال لگتا ہے، کو کم کر کے 3 سال سے بھی کم کر دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم دریافت کے صرف 32 ماہ بعد اپنی بحیرہ اسود گیس کی کمیشننگ تقریب کے ساتھ اس طویل اور مشکل سفر کے سب سے خوشگوار لمحے کا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  ہم سب سے پہلے سکاریہ  فیلڈ سے روزانہ 10 ملین مکعب میٹر گیس نکالیں گے، اور مستقبل میں 40 ملین کیوبک میٹر گیس روزانہ  نئے کنویں کے ساتھ نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس منصوبے نے نہ صرف قدرتی گیس پر ملک کے غیر ملکی انحصار کو نمایاں طور پر کم کیا ہے بلکہ فیلیوس اور زونگولداک کے علاقوں کو توانائی، ٹیکنالوجی اور لاجسٹکس کے ایک اہم اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ جب ہم پوری صلاحیت حاصل کرلیں گے  تو  ہم یہاں سے اپنے ملک کی سالانہ ضروریات کا تقریباً 30 فیصد پورا کر سکیں گے۔          



متعللقہ خبریں