ہم جانبداری کیسے کر سکتے ہیں، دونوں فریقین ہمارے بھائی ہے: چاوش اولو

سوڈان میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ہم  نے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم جانبداری نہیں کر سکتے کیونکہ دونوں فریقین ہمارے بھائی ہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1977352
ہم جانبداری کیسے کر سکتے ہیں، دونوں فریقین ہمارے بھائی ہے: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ سوڈان میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے ہم  نے دونوں فریقین سے بات چیت کی ہے۔

ضلع انطالیہ کی تحصیل مناوگات میں عوام سے خطاب میں چاوش اولو نے  سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں کہا ہے کہ "اس معاملے میں ہم جانبداری نہیں کر سکتے کیونکہ دونوں فریقین ہمارے بھائی ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ جھڑپوں کے سدّباب کے لئے ہم نے دونوں فریقین کے ساتھ بات چیت کی ہے ممکن ہے کہ آج فائر بندی ہو جائے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں اپنے شہریوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ہم نے ان سے، فائر بندی ہونے تک، اپنے گھروں میں رہنے کی  اور خورد و نوش سے متعلقہ ضروریات کی صورت میں سفارت خانے سے رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  جیسے ہی فضائی حدود کھُلتی ہے ہم، واپسی کے خواہش مند شہریوں کو وطن واپس لے آئیں گے۔ یورپ سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کے انخلاء کے لئے ترکیہ سے مدد طلب کی ہے کیونکہ ترکیہ ایک قابلِ  بھروسہ ملک ہے۔

دنیا میں طاقت  کی دوڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین ویژن سے محروم ہو چکی ہے اور اقوام متحدہ اپنی ساخت میں ایک ناکافی تنظیم ہے لہٰذا ایسے حالات میں ترکیہ جیسے اہم ممالک کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں