ترکیہ: بائراکتار قزل الما نے بند لینڈنگ گیئرز کے ساتھ پہلی پرواز کا میابی سے مکمل کر لی
بائراکتار قزل الما ڈرون جنگی طیارے نے ہائی اسپیڈ پرواز کے دوران سسٹم شناخت تجربے میں پہلی دفعہ لینڈنگ گیئرز کھولے بغیر تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے: بائکار
ترکیہ کے پہلے ڈرون جنگی طیارے بائراکتار قزل الما نے بند لینڈ گیئرز کے ساتھ پہلی پرواز کا میابی سے مکمل کر لی ہے۔
مشنری و دفاعی پیداواری کمپنی بائکار کے جاری کردہ بیان کے مطابق بائراکتار قزل الما ڈرون جنگی طیارے نے ہائی اسپیڈ پرواز کے دوران سسٹم شناخت تجربے میں پہلی دفعہ لینڈنگ گیئرز کھولے بغیر تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
بیان کے مطابق تجرباتی پرواز کل ضلع تیکر داع کی تحصیل چورلُو میں واقع آقن جی فلائٹ مرکز میں کی گئی۔ تجربے کے دوران طیارے نے رن وے پرہائی اسپیڈ نیچی پروازیں کیں۔
موصول ڈیٹا کے مطابق اس وقت بائراکتار قزل الما ڈرون جنگی طیارے کے دو کامیاب پروٹائپ بنائے جائے چُکے اور طیارے کی کارکردگی میں مزید اضافے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
توقع ہے کہ 2024 میں ملّی ڈرون جنگی طیارے کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی جائے گی۔
بائراکتار قزل الما فضاء سے زمین اور فضاء سے فضاء میں محاربہ صلاحیت کا حامل ہو گا۔