ترکیہ میں بچوں کی آبادی 22 ملین 378 ہزارتک پہنچ گئی

ایڈریس بیسڈ پاپولیشن رجسٹریشن سسٹم کے نتائج کے مطابق 2022 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 85 ملین 279 ہزار 553 افراد تھی جن میں سے بچوں کی آبادی  میں سے 22 ملین 578 ہزار 378  آبادی  بچوں پر مشتمل ہے

1976461
ترکیہ  میں  بچوں کی آبادی  22 ملین 378 ہزارتک پہنچ گئی

ترکیہ میں گزشتہ سال کے آخر تک بچوں کی آبادی کا  تعین  22 ملین 578 ہزار 378 کیا گیا تھا  جو  ملک کی آبادی کا 26.5 فیصد ہے۔

ترکیہ کے محکمہ شماریات نے 2022 کے بچوں کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

ایڈریس بیسڈ پاپولیشن رجسٹریشن سسٹم کے نتائج کے مطابق 2022 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 85 ملین 279 ہزار 553 افراد تھی جن میں سے بچوں کی آبادی  میں سے 22 ملین 578 ہزار 378  آبادی  بچوں پر مشتمل ہے۔

بچوں کی آبادی میں لڑکوں کا تناسب  51.3 فیصد  اور لڑکیوں کا تناسب 48.7 فیصد  ہے۔

یورپی یونین (EU) کے 27 رکن ممالک کی بچوں کی آبادی کی شرح کا تجزیہ کیا جائے تو 2022 میں بچوں کی آبادی کی شرح یورپی یونین میں  اوسط 18.1 فیصد  ہے ۔

یورپی یونین کے رکن ممالک میں سب سے زیادہ بچوں کی آبادی والے ممالک میں 23.6 فیصد کے ساتھ آئرلینڈ، 21.3 فیصد کے ساتھ فرانس اور 21 فیصد کے ساتھ سویڈن ہے۔

سب سے کم بچوں کی آبادی والے ممالک میں بالترتیب 15.6 فیصد کے ساتھ اٹلی، 15.8 فیصد کے ساتھ پرتگال اور 15.9 فیصد کے ساتھ مالٹا  ہے۔

ترکیہ  میں بچوں کی آبادی کی شرح 26.5 فیصد ہے جو کہ یورپی یونین کے رکن ممالک سے زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں