یوکرین کے وزیر ترکیہ کے دورے پر

وزیر دفاع حلوصی آقار کی دعوت پر یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

1976109
یوکرین کے وزیر ترکیہ کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار کل یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر اولیکسانڈر کبراکوف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع آقار کی دعوت پر یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔

آقار ضلع قیصری میں کبراکوف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ مذاکرات میں ترکیہ کی کوششوں سے تشکیل پانے والی اناج راہداری سمیت  دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں