ہم نہایت سرعت سے زلزلے کے مقابل پائیدار مکانات کی بنیادیں ڈال رہے ہیں: صدر ایردوان

ہم تیزی کے ساتھ زلزلہ پروف مکانات کی بنیادیں ڈال رہے ہیں۔ اس وقت زیرِ تعمیر شہری و دیہی مکانات کی کُل تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چُکی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1975446
ہم نہایت سرعت سے زلزلے کے مقابل پائیدار مکانات کی بنیادیں ڈال رہے ہیں: صدر ایردوان
erdogan kocaeli iftar.jpg
erdogan kocaeli iftar.jpg
erdogan kocaeli iftar.jpg

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نہایت سرعت سے زلزلے کے مقابل پائیدار مکانات کی بنیادیں ڈال رہے ہیں اور کل سے، زیرِ تعمیر شہری و دیہی مکانات کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے قوجا ایلی کنوینشن سینٹر میں افطاری کے  موقع پر زلزلہ زدگان کے ساتھ ملاقات کی۔

افطاری سے خطاب میں انہوں نے زلزلہ زدگان کو ماہِ رمضان کی  مبارکباد پیش کی اور کہا ہے  کہ اس ملاقات پر میں آپ کے ساتھ قلبی تعلق کو اور بھی قوّی  محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سال ہم نے ماہِ رمضان کو خاص طور پر زلزلہ زدگان کے ساتھ مل کر گزارنے کی کوشش کی ہے۔ ہم تیزی کے ساتھ زلزلہ پروف مکانات کی بنیادیں ڈال رہے ہیں۔ اس وقت زیرِ تعمیر  شہری و دیہی مکانات کی کُل تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چُکی ہے۔ ہم عید پر بھی زلزلہ زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے والے بعض دیہی مکانات کو ہم  متاثرین کے حوالے کریں گے۔ ہمارا کام دیکھ کر، زلزلے میں اپنے گھروں سے، عزیزواقارب سے اور روزمرّہ  نظامِ زندگی سے محروم ہونے والے بہن بھائیوں میں دوبارہ سے زندگی کی طرف لوٹنے کا حوصلہ پیدا ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں