بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کو نکالنے کا کام 20 اپریل سے شروع ہو جائیگا، صدر ایردوان

ہم ان ممالک کے ہسپتالوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جو دنیا میں صحت کے شعبے میں خود کو  بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

1975096
بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کو نکالنے کا کام 20 اپریل سے شروع ہو جائیگا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کو نکالنے کا کام 20 اپریل سے شروع ہو جائیگا۔

استنبول میں ایک بیان دینے والے جناب ایردوان نے   بحیرہ اسود قدرتی گیس منصوبے  کے بارے میں   کہا ہے کہ اگر ہمارے نصیب میں ہوا تو 20 اپریل  کو قدرتی گیس کو نکال کی کاروائی شروع ہو جائیگی۔ اسوقت تمام تر منصوبہ بندی اور حساب و کتاب اسی  کے مطابق کی گئی ہے۔

ترکیہ کے سٹی ہاسپٹلز کے بارے میں بیان دینے والے ایردوان نے بتایا کہ "

"ہم ان ممالک کے ہسپتالوں کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جو دنیا میں صحت کے شعبے میں خود کو  بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ ہر کوئی کہتا پھرتا ہے ، 'کلیولینڈ...' ہمارے سٹی ہاسپٹلز  نے کلیولینڈ کے ہسپتالوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اب کے بعد کے دور میں بھی اولین طور پر  ہمارے بڑے شہروں میں ہم  ایک ایک عدد اس طرز کے سٹی اسپتالو  ں کو قائم کرنے کے عمل کو  جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں