صدر ایردوان نے ٹی سی جی انادولو جنگی بحری جہاز کا معائنہ کیا
استنبول کے علاقے تزلا میں بحری جہاز کا معائنہ کرنے والے جناب ایردوان نے اس کے عرشے پر کھڑے قومی جنگی ڈراونز قزل ایلما کا بھی جائزہ لیا۔
دنیا کے پہلے مسلح ڈراونز سے لیس بحری جہاز ٹی سی جی انادولو کے ایک تقریب کے ساتھ ترک بحریہ کے حوالے کیے جانے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے اس بحری جہاز کو معائنہ کیا۔
استنبول کے علاقے تزلا میں بحری جہاز کا معائنہ کرنے والے جناب ایردوان نے اس کے عرشے پر کھڑے قومی جنگی ڈراونز قزل ایلما کا بھی جائزہ لیا۔
صدر نے بائکار ٹیکنالوجی کے سربراہ سلچوق بائراکتات سے قزل ایلما کی بحری جہاز سے پہلی پرواز کی تاریخ کے بار ے میں دریافت کیا۔
جس پر بائراکتار نے بتایا کہ اس حوالے سے امور پر کام سرعت سے جاری ہے اور اس کی پرواز اور لینڈنگ کا عمل انشااللہ سنہ 2025 میں شروع ہو جائیگا۔
جناب ایردوان نے بعد جمہور اتحاد کے شراکت داروں اور وزرا کے ہمراہ قزل ایلما کے سامنے یادگاری تصویر اتروائی۔
ترک صدر نے وہیل ہاؤس میں مہمانوں کے رجسڑ پر اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔
ٹی سی جی انادولو بحری جہاز کی تعمیر کا کام استنبول کے ڈاک یارڈ میں 6 ماہ میں مکمل ہوا۔
۳
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے
صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر
سربیا کے صدارتی محل میں صدر سرب صدر الیگزینڈر ووجچ نے صدر ایردوان کا سرکاری تقریب سے استقبال کیا